ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: الور میں سرپنچ کے شوہر کا لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

راجستھان: الور میں سرپنچ کے شوہر کا لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

Mon, 25 Nov 2019 23:20:03    S.O. News Service

الور،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور ضلع میں مجرموں کے حوصلے کتنے بلند ہے، اس کا اندازہ آپ کو اسی خبر سے لگا سکتے ہے۔الور ضلع میں 40 سال کے تاجر اور سرپنچ کے شوہر کو اتوار کی شام پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔معاملے کی معلومات ملنے کے بعد پولیس نے مجرموں کی دھڑپکڑ کے لئے وسیع سطح پر چھاپہ ماری مہم چلائی ہے۔رپورٹ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ مڈاور علاقے میں یہ واقعہ اس وقت ہوا جب مہاویر یادو اپنی فیکٹری سے گھر واپس لوٹ رہے تھے اور ملزمان نے ان پر لاٹھی ڈنڈوں اور سریوں سے حملہ کر دیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔پولیس نے کہا کہ زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا،لاش کا پوسٹ مارٹم آج کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ، مہاویر یادو کی بیوی ببلی دیوی الور ضلع کے مڈاور تھانہ علاقے گرام پنچایت دربارپر کی سرپنچ ہیں۔پولیس نے کہاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: